واشنگٹن، 3 اگست (رائٹر) امریکہ کے صدارتی الیکشن میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازعہ بیانات کی وجہ سے پارٹی کے کئی اراکین اب بے باک انداز میں مسٹر ٹرمپ کی مخالفت کرکے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے حق میں ووٹ دینے کی بات کرنے لگے ہیں۔
رپبلکن
جماعت کے ڈونر میگ وٹمین نے ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جذباتی خطابت نے قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔
رپبلکن جماعت کے سینیئر رکن جان ہاپر ہیز نے بتایا کہ ان کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ ’ذہنی طور پر غیر متوازن‘ ہیں۔